• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کورونا کاشکار برٹش مسلم ڈاکٹر عبدالمعبود چوہدری کا انتقال

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) ایک 53سالہ برٹش مسلم ڈاکٹر عبدالمعبود چوہدری کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کرگئے، متوفی نے وزیراعظم بورس جانسن کو ہیلتھ ورکرز کیلئے فوری طورپر مزید پی پی ای کی فراہمی کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا۔ متوفی کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، وہ 15 دن ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ 18مارچ کو انھوں نے بورس جانسن کے نام ایک میسیج میں برطانیہ میں این ایچ ایس کے تمام ورکرز کو فوری طورپر ذاتی حفاظت کا سازو سامان فراہم کرنے کو کہا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ ہیلتھ ورکرز مریضوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہتے ہیں اور دوسرے انسانوں کی طرح انھیں بھی اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ ڈاکٹر معبود چوہدری یورولوجسٹ تھے اور ہومرٹن ہسپتال ایسٹ لندن میں کام کررہے تھے۔ بدھ کو کوئنز ہسپتال روم فورڈ میں ان کو کورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آیا اور وہ انتقال کرگئے۔ ان کے سوگواروں میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔
تازہ ترین