• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70سالہ اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی،مداح حیران

70سالہ اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر ترین اداکارہ ثمینہ احمد کی 70سال کی عمر میں نامور اداکار منظر صہبائی کے ساتھ دوسری شادی کی خبر نے ان کےمداحوں کو حیران کردیا کیونکہ ثمینہ احمد نے اپنی زندگی کی 70بہاروں کے بعد کی، دوسری طرف کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لاک ڈائون کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ثمینہ احمد نے ہنی مون کے حوالے سے مسکراکر کہاکہ ابھی کورونا کو دیکھ لیں پھر ہنی مون کا بھی فیصلہ کرلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ باتیں کافی عرصہ سے چل رہی تھیں اور ہم نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا تھا ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کورونا آجائے مگر ہم نے سادگی سے نکاح کرلیا، میں سمجھتی ہوں زندگی کے معاملات نہیں رکتے اور ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی خوشی کے مطابق لوگوں کی پروا کئے بغیر زندگی جئے اور ہماری شادی بھی خوشی کا فیصلہ ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، اداکارہ ثمینہ احمدکا کہنا ہے کہ منظر صہبائی ایک کامل انسان ہیں ہم نے یہ شادی سوچ سمجھ کر کی ہے جس سے میرے دونوں بچے خوش ہیں۔اس سلسلے میں ثمینہ احمد کے بیٹے تھیٹر کے اداکار و ہدایتکار اور ناپا کے آرٹسٹک ڈائریکٹر زین احمد نے بتایا کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کے فیصلہ سے وہ خوش ہیں۔واضح رہے کہ نامور اداکارہ ثمینہ احمد کی پہلی شادی فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے ہوئی تھی اور ان سے انکے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین