خیبر پختون خوا کے شہروں سوات اور مالاکنڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان گل خٹک کے مطابق علاقہ کرکنئی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کر گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریض کی عمر 80 سال تھی، جس کی تدفین کورونا ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی، علاقے کو سیل کر کے جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے مطابق سیدو ٹیچنگ اسپتال میں زیرِ علاج ایک اور شخص کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا ہے، جس کے بعد ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: دنیا میں 1604900کورونا مریض، 95738 ہلاکتیں
ان ہلاکتوں کے بعد خیبر پختون خوا وہ صوبہ بن گیا جہاں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔