سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور عباسی کی تصویر پر کمنٹ کرکے دوبارہ اظہارِ محبت کردیا۔
گزشتہ روز سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے ایک خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ گاڑی کی ڈرائیونگ سِیٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں۔
نیمل خاور عباسی نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اب میں دوبارہ کبھی لہنگا پہن کر گاڑی ڈرائیو نہیں کروں گی‘۔
حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور عباسی کی تصویر پر ’آئی لو یو‘ کا کمنٹ کرتے ہوئے ساتھ ہی دل والا ایموجی بھی بنایا۔
نیمل خاور عباسی نے اِس کے علاوہ بھی انسٹاگرام پر اپنی دیگر دو تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی ہیں اور اِن تصاویر میں اُن کا پیلے رنگ کا حسین لہنگا مکمل نظر آرہا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ کی اِس پوسٹ پر کمنٹ میں دل والا ایموجی بنایا۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی گزشتہ سال 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھی۔
اِس جوڑے کا تعلق اداکاری کے شعبے سے تھا لیکن شادی کے بعد پہلے نیمل خاور عباسی نے اداکاری کو خیر باد کہا تھا اور اُس کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔