ترجمان گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسجد بند کرنے اور نمازیوں کو روکنے کے لیے احکامات نہیں دیئے گئے ہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مسجدیں بند کرنے اور نمازیوں کو گھروں میں نماز پڑھنے کے احکامات نہیں جاری کیے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں نماز جمعہ قلیل نمازیوں کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔
ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں نمازیوں کی تعداد کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ بزرگ اور بچے گھروں میں نماز ادا کر یں جبکہ علماء کرام اور عوام کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر حکومت سے تعاون کریں۔