• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹرز کی ڈیجیٹل کوچنگ ہورہی ہے، ہیڈ کوچ

لاک ڈاؤن کے سبب پاکستان کی ویمنز کرکٹرز نے بھی گھروں پر ٹریننگ شروع کردی، ہیڈ کوچ اقبال امام کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں ٹریننگ سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑی ان دنوں گھر پر ٹریننگ میں مصروف ہیں، کوئی چار دیواری میں بیٹنگ کی ٹریننگ کر رہی ہے تو کوئی گھر کی چھت پر بولنگ کے جوہر دکھا رہی ہے۔

ہیڈ کوچ اقبال امام کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں ٹریننگ سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔

اقبال امام نے بتایا کہ انہوں نے ویمن کرکٹرز کی ڈیجیٹل کوچنگ شروع کی ہے ، اور ہر کھلاڑی کیلئے الگ الگ ڈیجیٹل کوچنگ پلان بنایا ہے۔

تازہ ترین