• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں آج کورونا سے مزید122 افراد انتقال کرگئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں مہلک وبا سے اموات کی تعداد 4 ہزار232 ہوگئی ہے، آج کورونا کے1972 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد ایران میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد68 ہزار192 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ14 ہزار سے تجاوز کر گئی، مہلک وائرس 96 ہزار700 سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں لے چکا ہے، جبکہ ساڑھے 3 لاکھ سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں، یمن میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

بیلجیم میں کورونا سے ایک ہی روز میں مزید496 ہلاکتوں کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی، بیلجیئم میں ایک روز میں 16 سو 94 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 26 ہزار سے اوپر چلی گئی۔

اسپین میں آج مزید 396 افراد ہلاک ہوئے، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

روس میں ایک ہی روز میں کورونا کے 1786 کیسز سامنے آگئے، آج 18 ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گئیں، روس میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 94 اور مثبت کیسز کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

چین میں آج کورونا سے صرف ایک ہلاکت ہوئی اور متاثرہ افراد کے 42 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔

تازہ ترین