چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی سہولتوں پر پہلا ازخود نوٹس لے لیا۔
جسٹس گلزار احمد نے سوال کیا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ اسپتالوں میں کیا سہولتیں ہیں؟
عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت، سیکرٹری داخلہ اور دیگرکو نوٹس بھیج دیئے گئے۔
اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئےہیں۔
ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔