لندن (این این آئی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حال ہی میں ایران کی جیلوں میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد قیدیوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے ایرانی پولیس اور پاسدارا انقلاب نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 36 قیدیوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔ عالمی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران ایران کی 8 جیلوں میں ہزاروں قیدیوں نے اس وقت انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کیا جب جیلوں میں کورونا پھیلنے سے متعدد قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔