پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کنٹونمنٹ بورڈکی طرف سےڈیفنس کالونی پشاور میں صفائی و سٹریٹ لائٹس کے بہتر انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سپرے نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ لہٰذا ڈیفنس کالونی کے پورے علاقے میں سپرے کروایا جائے ۔