• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ چین سے امدادی سامان لے کر آج ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پی آئی اے کا 777 جہاز چینگڈو سے 22 ٹن سامان لے کر آیا ہے جس میں 59 وینٹی لیٹر اور 936 کلو گرام سرجیکل ماسک شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور زرتاج گل نے اسلام آبادایئر پورٹ پر سامان وصول کیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سامان میں حفاظتی گائون کے لیے 1720 کلو گرام بغیر سلا کپڑا بھی سامان میں شامل ہے اس کے علاوہ دستانے اور تیار حفاظتی سوٹ بھی چین سے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سامان میں تھرمومیٹر اور حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین