• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،پولیس نے 867 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا

لاہور میں پولیس کی گداگروں کے خلاف جاری کاروائیوں میں  867 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید کے مطابق لاہور میں گداگروں کے خلاف جاری کاروائیوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 30 بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 867 بھکاری حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ کئی دنوں سے شہر کے گداگروں کے خلاف کاروائی کی جاری ہے جس میں اب تک شہر کے متعدد بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید