• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ لاک ڈاؤن میں توسیع کے مخالف


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی مخالفت کردی۔

گورنر سندھ نے گلشن اقبال کراچی میں احساس ایمرجنسی ریلیف کیشن کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ لاک ڈاؤن طویل کرنا مناسب نہیں ہوگا، شکایات موصول ہو رہی ہیں کئی اضلاع میں زائد المعیاد سامان دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ایوریج بلنگ نہیں کرے گی، اپریل کی بل ریڈنگ دو حصوں میں دی جائے گی۔

گورنرسندھ نےاس موقع پر لاک ڈاؤن میں متاثرہ مختلف طبقات کے لئے صوبائی حکومت کے ریلیف آرڈیننس کو غیرمناسب قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت خواتین سے پیسے وصول کرنے کی شکایات پر ایف آر درج کی ہیں کوئی کتنا بھی بااثر ہو بے ایمانی کرنے پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کو حکم نہیں دے سکتی، لاک ڈاؤن میں توسیع کرنا مناسب نہیں ہوگا، جن کے گھر راشن نہیں پہنچا پارہے وہ بہت پریشان ہیں۔

تازہ ترین