• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے 265 امریکی شہریوں کو لے کر خصوصی طیارہ واشنگٹن روانہ

کراچی سے امریکا جانے والی یہ دوسری امریکی خصوصی پرواز ہے


کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے 265 امریکی شہریوں کو لے کر خصوصی پرواز کراچی سے براستہ قاہرہ، واشنگٹن روانہ ہوگئی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی درخواست پر حکومت پاکستان کی خصوصی اجازت سے کراچی سے یہ دوسری امریکی خصوصی پرواز ہے۔

مصر ایئرویز کی پرواز ایم ایس آر 3081 کراچی سے قاہرہ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

قاہرہ سے دوسری پرواز کے ذریعے یہ مسافر واشنگٹن پہنچیں گے۔

امریکی قونصل جنرل روب سلبرسٹین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہے۔

خصوصی پرواز کے 265 مسافروں میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

 سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیلئے پہنچنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ اور مکمل طبی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد انہیں بورڈنگ دی گئی جبکہ ان کے سامان کو بھی سینیٹائز کیا گیا۔ 

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی اسی ائیرلائن کی پرواز سے امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ہی امریکی شہریوں کو وطن لے جانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچا تھا۔ 

تازہ ترین