• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کاروباری سرگرمیاں بحال، چھوٹے کاروبار کھولنے کی اجازت

تہران (اے ایف پی)ایران نے ہفتے کو ملک میں چھوٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی،ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں پہلے ہی پابندیوں سے معیشت کو دھچکا لگا ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے بھی مشرق وسطیٰ میں معیشت متاثر ہوئی ہے،ایسی صورتحال میں لاک ڈائون میں نہیں رہ سکتے،ہفتے کو مختلف صوبوں میں سڑکوں پر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ چہل پہل نظر آئی اور لوگ معمول کے مطابق اپنے کام پر لوٹ رہے ہیں،بعض حکومتی ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اکثریت کو دفاتر میں کام پر دیکھا گیا ہے،صوبہ اصفہان میں ایک سافٹ ویئر انجینئر نے اے ایف سے گفتگو میں کہا کہ شہری تذبذب کا شکار ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں نا تو ملک میں مکمل لاک ڈائون ہے اور نہ ہی مکمل کھلا ہے۔شہری اب بھی بہت احتیاط برت رہے ہیں اور دستانوں کے ساتھ ساتھ ماسک پہن کر گھروں سے نکل رہے ہیں۔
تازہ ترین