کرا چی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے بک کنٹینر سے 7؍ ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔قاسم انٹرنیشنل ٹرمینل کراچی پر موجود کنٹینر بلجیم جارہا تھا جس میں 700؍ کلو ہیروئن اور 80؍ کلو افیون موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی میں کارروائی کے دوران 7؍ ارب روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف حکام نے بتایا کہ بلجیم جانے والے کنٹینر سے 700؍ کلو ہیروئین اور 80؍ کلو افیون برآمد کی گئی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ضبط منشیات کی مالیت 7؍ ارب روپے ہے، کنٹینر ساہیوال سے ایک شخص کے نام پر بک کیا گیا تھا، اے این ایف نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔