• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران انا سے باہر نہیں نکل رہے، امداد کی تقسیم کا حکومتی طریقہ کار غلط، سراج الحق

وہاڑی ( نامہ نگار، نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران انا سے باہر نہیں نکل رہے، امداد کی تقسیم کا حکومتی طریقہ کار غلط ہے،وزیراعظم سیاسی رہنماؤں سے خود رابطے کریں، ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح خطرناک ہے،امدادی رقم کی تقسیم کا جو طریقہ حکومت کی طرف سے اپنایاگیاہے وہ بالکل غلط ہے۔ جماعت اسلامی 63کروڑ روپے سے زائد مالیت کا راشن 33لاکھ مستحق افراد میں تقسیم کرچکی ہے۔ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملکر نیشنل ایکشن پلان بنائے، وزیراعظم عمران خان بڑےدل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کریں، اتنے مشکل وقت میں بھی حکومت اپنی انا سے باہر نہیں نکل رہی۔
تازہ ترین