• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 14مقامات پر احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی ادائیگی شروع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں احساس کفالت پروگرام کے تحت نقد رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے شہر بھر میں 14 مقامات پر مستحق افراد میں رقم تقسیم کی جارہی ہے پروگرام سے کوئٹہ کے 50 ہزار سے زائد مستحق افراد مستفید ہو سکیں گےاحساس کفالت پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کیے جارہے ہیں اس موقع پر تمام سینٹرز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد،دوسرے مرحلے میں موبائل میسج کرنے والے اور تیسرے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ذریعے مستحق افراد میں رقم تقسیم کی جائے گی۔
تازہ ترین