• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئروں نے گریفین استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا تجرباتی آلہ ایجاد کیا ہے جو وائی فائی سگنلز جذب کرکے بجلی بنا سکتا ہے۔ماہرین نے اسے ’’ٹیرا ہرٹز ریکٹی فائر‘‘ کا نام دیا ہے مربع شکل والے خردبینی گریفین ٹکڑوں پر مشتمل ہے، جس کے نیچے بورون نائٹرائیڈ کی پرت بچھائی گئی ہے۔وائی فائی سگنلز اس آلے میں سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزر کر اسمارٹ فون/ اسمارٹ ڈیوائس کے انٹینا تک پہنچتے ہیں لیکن گزرنے کے دوران ہی اس ٹیراہرٹز ریکٹی فائر میں موجود گریفین کے الیکٹرونز میں اپنی توانائی کا کچھ حصہ منتقل کرجاتے ہیں ،جس کی وجہ سے وہ ایک خاص سمت میں ڈائریکٹ کرنٹ (ڈی سی) کے طور پر بہنے لگتے ہیں۔ یہی کرنٹ چارجنگ میں کام آسکتا ہے۔

ابتدائی تجربات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ٹیراہرٹز ریکٹی فائر میں گریفین جتنی خالص ہوگی، اس کی کارکردگی بھی اتنی ہی بہتر ہوگی۔ اس آلے کو ایجاد کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی اس کا مقصد صرف اور صرف ایک تصور کو عملی طور پر ثابت کرنا ہے اس لیے وائی فائی سگنلز سے کوئی چارجنگ ڈیوائس فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کرناممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین