کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ اور ایلیٹ فورس میں’پہلے سلام پھر کلام‘ کی پالیسی متعارف کروادی گئی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشن طارق الہی مستوئی نے ہدایت دی کہ شہریوں سے دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس اہلکاروں کا عوام کے ساتھ رویوں کو کیمرہ سے مانیٹر کیا جائے گا۔
ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ، ایلیٹ فورس موٹر سائیکلوں پر ٹریکنگ ڈیوائس لگائیں گے۔
طارق مستوئی کے مطابق فورس میں چند کالی بھیڑیں پورے محکمے کی بدنامی کاباعث ہیں۔