• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، لاک ڈائون کے دوران مصروف رہنے کیلئے شہریوں کے مختلف مشغلے

پشاور(وقائع نگار)موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی گھروں میں باغبانی کے شوقین شہریوں کے لئے پودوں اور پھولوں کی حفاظت اورترتیب کرنا شغل بن گیا لاک ڈاؤن کے دوران گلی ، محلوں میں ماسک کے ساتھ ساتھ لڈو اور پتنگوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے طویل لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں نے مصروفیات کے لئے نت نئے طریقے نکال لئے بیشتر شہری ٹی وی کے پرانے ڈرامے دیکھ رہے ہیں جو ماضی میں مصروفیا ت کی وجہ سے مکمل نہیں دیکھ سکتے تھے بیشتر گھر والوں کے ساتھ لڈو کھیلتے ہیں بزرگ شہریوں ، پھولوں اورپودوں کو وقت دے رہے ہیں بزرگ شہریوں کے مطابق موسم بہار کی آمدکے ساتھ ہی رنگ برنگ پھولوں کی حفاظت اورترتیب کرنا اچھا لگتا ہے ۔ طلباء و طالبات کے مطابق وہ مطالعے کو زیادہ وقت دے رہے ہیں جبکہ بعض نوجوان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مصروف ہیں۔
تازہ ترین