پشاور (وقائع نگار) اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں ،70,فیصد تندور لاک ڈاون کے باعث مشکلات کا شکار ہے اور آٹے کی قیمت بڑھنے سے بند ہوچکے ہیں اس حوالے سے انجمن نانبائیان ضلع پشاور کے صدر خائستہ گل اور جنرل سیکرٹری حاجی فاروق قریشی کا کہنا ہے کہ 70 فیصد تنور لاک ڈاون کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں جبکہ تندور بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں نانبائی بھی بے روز گار ہوچکے ہیں اور تندور مالکان گھر بیٹھ کر اپنی جمع پونچی خرچ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک تندور کی دکان سے 5افراد کا روزگار وابستہ تھا جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاون سے متاثر ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باوجود سوئی گیس کے بھاری بلز نے مالکان کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا صوبائی حکومت سوئی گیس اور بجلی کے بلز فوری طور پر معاف یا اس مد میں فنڈز منطور کئے جائیں۔