معروف اداکارہ ارمینہ خان نے جانوروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سفید رنگ کی مرغی کو اُٹھایا ہوا ہے۔
ارمینہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آج سے تین سال قبل پاکستان کے قدیم شہر ملتان گئی تھی جسے ’اولیاء کا شہر‘ بھی کہا جاتا ہے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے اِس شہر کی ثقافت اور لوگ سب کچھ بہت پسند ہیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ ملتان شہر پچھلے 5 ہزار سال سے چل رہا ہے؟‘
ارمینہ خان نے لکھا کہ ’اِس شہر کی مذہبی جڑیں دوسروں کے درمیان زرتشت پسندی میں پھیل گئی ہیں۔‘
اداکارہ نے جانوروں سے اپنے پیار و محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں عام طور پر جانوروں سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں اِس لیے یہ تصویر بہت ضروری تھی کیونکہ یہ مرغی بہت پیاری تھی۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اور جو اجرک میں پہنی ہے مجھے یہ بھی بہت پسند ہے۔‘
ارمینہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے CutiePie اور Fluffy۔
اِس کے علاوہ بھی ارمینہ خان نے ایک اور پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
ارمینہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ سڑک پر گُھوم رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ اُس وقت کی تصویر ہے جب میں آزاد ہوکر سڑکوں پر چلتی تھی۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’انشا اللّہ مستقبل میں اِس سے بھی بہتر دن آنے والے ہیں۔‘
ارمینہ خان نے کیپشن میں ہیش ٹیگ StaySafeEveryone بھی استعمال کیا۔