• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کا نوٹی فکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد


اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس عامر فاروق نے اسکول فیس میں کمی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹاتے ہوئے فیسوں میں کمی کا کیس واپس پیرا کو بھجوا دیا۔

پرائیوٹ اسکولز کے وکیل کا موقف تھا کہ حکومت نے انہیں سنے بغیر فیس معاف کرنے کا آرڈر جاری کیا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ نجی اسکولز ازخود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے ، اگر 2 ماہ نجی اسکولز کو منافع نہ بھی ہوا تو اس میں کیا حرج ہے؟

انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ اگر فیس کٹوتی کے فیصلے پر نظرثانی کی تو یہ کم ہو کر 15 فیصد بھی ہوسکتی ہے اور بڑھ کر 50 فیصد بھی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین