امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے مشیر سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں، حکومت نے مشیروں کی فوج پال رکھی ہے مگر کام کوئی نہیں ہو رہا ہے۔
سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کورونا کے بارے میں صوبوں کی کوئی رہنمائی نہیں کررہا، باہر سے آنے والے سامان میں بھی صوبوں کوکوئی حصہ نہیں مل رہا، حکومت اب تک کوئی مشترکہ پلان ترتیب نہیں دے سکی۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کرایک ایکشن پلان پر متفق ہوجائے ، یہ وقت آپس میں لڑائی کا نہیں ایک پیج پر رہنے کاہے۔
سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ عدالت نے کہا کہ حکومت میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران حکومت تبدیلی کی باتیں ٹھیک نہیں ہیں، اس وقت نئی لڑائیاں شروع کرنے کی بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کونشانہ بنانے کی بجائے اپنا کام کرے۔