• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میر شکیل الرحمٰن کو فوراً رہا کرے، شاہد خاقان

حکومت میر شکیل الرحمٰن کو فوراً رہا کرے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ حکومت میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرے۔

شاہد خاقان عباسی نے جنگ، جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔

جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف کی غیر قانونی گرفتاری اور آزادی صحافت کے لیے جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز نے اسلام آبادمیں تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھا۔

احتجاجی کیمپ میں ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے ارکان اور سینئر صحافی شریک ہوئے اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن افراد کو عزت دینی چاہیے، انہیں حکومت جیلوں میں بند کر رہی ہے۔

تازہ ترین