شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )ضلعی حکومت نے پانچوں تحصیلوں صفدر آباد، شیخوپورہ ، فیروزوالہ، مریدکے اور شرقپور شریف میں کام کرنیوالے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے 1کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں جس میں سے 50لاکھ روپے عمارتوں کی تعمیرپر خرچ کئے جائیں گے۔