• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کا پہلا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد زمبابوے نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے تھے۔

بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کے میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کے مزربانی نے 4 اور بریڈ ایوان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں بیٹنگ کے دوران آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا، اپنے پہلے میچ میں زمبابوے نے عمان کو اور آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید