امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ایک ماہ میں معاہدہ ممکن ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال بہت تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اگلے ہفتے غزہ امن بورڈ میں مزید ملکوں کی شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔