شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نارووال روڈ پر ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے باعث نارووال کی طرف سے آنے والی دو منی بسوں میں سے ایک منی بس ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی اس کے نتیجہ میں اس میں سوار ایک نامعلوم خاتون اور ایک منڈا نامی شخص جان بحق ہوگئے جبکہ 25مسافر شدید زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمی ہونے والوں میں سے کئی مسافروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں ، زخمیوں کو نارنگ منڈی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے میں مطلوبہ سہولتوں کی عدم دستیابی کی بناء پر میو ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ہے ۔