• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا سے اموات میں کمی واقع ہوئی ہے اور ایک ماہ میں پہلی بار سو سے کم اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ایرانی ترجمان برائے وزارت صحت کے مطابق ایران میں آج کورونا سے 98 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار چھ 683 ہوگئی۔

 آج کورونا کے پندرہ سو سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ ہوئے، کورونا متاثرین کی تعداد 74 ہزار 877 ہوگئی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد19 لاکھ 39 ہزار600 سے تجاوز کرگئی، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 800 سے زیادہ ہے جبکہ 4 لاکھ59 سے زائد افراد صحتیاب ہو گئے۔

سوئیڈن میں آج کورونا سے 114 ہلاکتیں ہوئیں،جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار33 اور متاثرین کی تعداد11 ہزار445 ہوگئی۔

انڈونیشیا میں کورونا سے60 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد459 جبکہ متاثرین 4 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔

کویت میں ایک ہلاکت کے بعد کورونا سے اموات 3 اور متاثرین 13 سو55 ہوگئے۔

لبنان میں کوورنا سے ایک ہلاکت، مجموعی تعداد21اور641 افراد کورونا سے بیمار ہیں۔

بنگلہ دیش میں بھی آج 7 اموات ہوئیں، مجموعی اموات46 اور کورونا مریض ایک ہزار12 ہوگئے۔

افغانستان میں دو اموات کے ساتھ اموات23 جبکہ کورونا متاثرین714 ہوگئے۔

تازہ ترین