• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے جلوہ گر


بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شریک ہوئے۔

 یہ جوڑا چین کے شہر مکاؤ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول میں ایک ساتھ نظر آیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب عامر خان اور گوری سپراٹ نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے سرِ عام کسی ایونٹ میں شرکت کی، اس سے کچھ ہی ہفتے قبل عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر گوری کا میڈیا سے باقاعدہ تعارف کرایا تھا۔

تقریب میں دونوں نے روایتی ملبوسات پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی، عامر خان نے سیاہ رنگ کا نفیس کُرتا پاجامہ زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت شال اوڑھی، دوسری جانب گوری سپراٹ نے سفید رنگ کی خوبصورت پھول دار ساڑھی پہن رکھی تھی جو ان پر بہت جچ رہی تھی۔

ایونٹ کے دوران عامر خان مسلسل گوری کا ساتھ دیتے رہے اور دونوں نے چینی فوٹوگرافروں کے لیے مسکراتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں، اس تقریب میں انہیں چینی اداکاروں شین ٹینگ اور ما لی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا گیا، جہاں عامر نے گوری کا نہایت گرمجوشی سے تعارف کروایا۔

ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ اس وقت آیا جب ان چاروں نے کیمرے کے سامنے ہاتھوں سے دل کے نشان بنائے اور خوبصورتی سے پوز دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید