• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانوی کپور کو کروڑوں روپے کی گاڑی کس نے دی؟

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کو جامنی رنگ کی اسپورٹس کار کا تحفہ ان کی قریبی دوست اننیا برلا نے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھانوی کپور اپنے لائف اسٹائل اور کرداروں کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کو ملنے والے تحفے اور تحفہ دینے والے کا ذکر بھی خبروں میں خوب ہو رہا ہے۔

جھانوی کپور کے لیے شاندار تحفہ دینے والی اننیا برلا ہندوستان کے مشہور بزنس ٹائیکون کمار منگلم کی بیٹی ہیں۔

بھارتی کرنسی میں اس گاڑی کی قیمت 4 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید