مردان (نمائندہ جنگ ) نیواڈہ کےچارسدہ چوک میں موٹرسائیکل سوار حادثے کا شکارہوگیا کم سن بچی جان بحق جبکہ والد زخمی ہوگیا پشاور سے رشتہ داروں کے گھر جانے والے احسان الحق اس وقت حادثہ کا شکارہوگیا جب وہ نیواڈہ کے چارسدہ بائی پاس پر ایک گاڑی سے اورٹیک کی کوشش کررہاتھاجس کے دوران وہ گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس کی چھ سالہ بیٹی نعیمہ موقع پر جان بحق جبکہ وہ خودزخمی ہوگیا ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔