عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے پر ایران نے امریکا کی شدید مذمت کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روک کر امریکا نے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔
جواد ظریف نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنا ایران کے خلاف امریکی دباؤ برقرار رکھنے کی کڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اندازہ ہورہا ہے کہ ایران نے کن کن مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا خود پسندی، دوسروں کو دھمکانے اور طاقت کا زور آزمانے کے نشے میں مبتلا ہےاور یہ نشہ دوسروں کی زندگیاں لے رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس امریکا کے لیے اس نشے کو چھوڑنے کا اچھا موقع تھا جسے اُس نے گنوا دیا۔