کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مقناطیسی آلہ بنانے کا دعویٰ کردیا ہے ، پاسداران انقلاب نےیہ آلہ متعارف کروا دیا ہے۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر نے ایک ایسے دستی آلے کی رونمائی کی ہے جو ان کے مطابق 100 میٹر کے فاصلے سے کورونا وائرس متاثرین کی شناخت کر سکتی ہے۔خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ آلہ ایک مقناطیسی میدان پیدا کرے گا ۔