بھارت میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ہندو انتہاپسندوں نے چوری کا الزام لگا کر مسلمان لڑکی پر تشدد کیا۔
اس موقع پر خود کو بچانے والی اس لڑکی کے سر سے ہندو انتہاپسندوں نے حجاب بھی اُتار ڈالا۔
20 سالہ لڑکی بینک سے قرض کی قسط لینے آئی تھی، لڑکی سے بدتمیزی اور مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ویڈیو میں نظر آنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔