• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بائیڈن کی ہے میری نہیں، صدر ٹرمپ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بائیڈن کی ہے میری نہیں۔ اپنے سابقہ دور میں اِس جنگ کو ہونے سے روکنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ 

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ صدر پیوٹن اور ہر کوئی آپ کے صدر کا احترام کرتا تھا، موت اور تباہی کو روکنے کےلیے محنت سے کام کر رہا ہوں۔ 

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر 2020 کا صدارتی انتخاب دھاندلی زدہ نہ ہوتا تو یہ خوفناک جنگ شروع ہی نہ ہوتی۔

امریکی صدر نے کہا زیلنسکی اور چالاک جو بائیڈن نے اِس ظلم کو شروع ہونے دے کر بہت بُرا کام کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید