کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی لاک ڈائون پر عملدرآمدکی ہدایت پر گزشتہ روز سٹی، قائد آباد، صدر اور سریاب ڈویژن پولیس نے صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر12 افراد کو گرفتاراور 83 گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا دئیے گئے جبکہ 143 گاڑیوں اور 137 موٹر سائیکلوں کا چالان بھی کیا گیا دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی جانب سے قوانین کا احترام کرنے کی ضمانت پر انہیں رہاکردیاگیا ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الٰہی مستوئی نے کیپٹل سٹی پولیس کوئٹہ کے چاروں پولیس ڈویژن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بدستور قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔