• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان ،جزوی لاک ڈاؤن سفارشات آج اپیکس کمیٹی میں پیش ہونگی

گلگت بلتستان حکومت نے وزراء پر مشتمل کمیٹی کا جزوی لاک ڈاؤن شیڈول واپس لے لیا، شیڈول کی سفارشات آج اپیکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

مشیر اطلاعات شمس میر کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن شیڈول کی سفارشات آج اپیکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی، سفارشات کو آئندہ منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

جی بی کابینہ کی منظوری کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے نئے شیڈول کا باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا، نئے شیڈول کے اعلان تک لاک ڈاؤن بدستور جاری رہے گا۔

جزوی لاک ڈاؤن کے نئے شیڈول کی واپسی کے فیصلے سے عوام لاعلم رہی جس کی وجہ سے گلگت میں آج زیادہ تر دکانیں اور کاروباری مراکز کھل گئے، اور ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی شروع ہوگئی ہے۔

تازہ ترین