ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے آج مزید 92 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 869 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا کے 1606 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی کُل تعداد 78 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں آج کورونا وائرس سے 551 ہلاکتیں ہوئیں ہیں جن کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 19ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین میں 2000 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔