• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ بار کا میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

پشاور ہائیکورٹ بار کا میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج


پشاور ہائی کورٹ بار ایسویسی ایشن اور یونائٹیڈ بزنس گروپ نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ 

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار ایوسی ایشن عابد علی خان نے مظاہرین سے خطاب میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب میر شکیل الرحمٰن نیب سے تعاون کر رہے تھے تو انہیں کیوں گرفتار کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں سرحد چیمبر آف کامرس کے وفد نے یونائیٹیڈ بزنس گروپ کے رہنما الیاس بلور کی سربراہی میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب میں الیاس بلور نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین