سیہون شریف (نامہ نگار) ایس یو پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری روشن علی برڑو نے پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے سند ھ حکومت اور ضلع انتظا میہ پر کڑی تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت اور ضلع انتظا میہ کے دعوے دہرے رہ گئے ۔ راشن صرف سیاسی مداخلت پر دیا جارہا ہے۔ سیہون میں راشن نہ ملنے پر محنت کش اور مستحق افراد سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ،یوسی چنہ کے علاقہ مکینوں نے خلاف نعرے لگا ئے ۔ اور راشن فراھم کرنے کا مطا لبہ کیا۔ اس موقع پر روشن علی برڑو کا کہنا تھا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ گزشتہ 24 روز سے بیروزگار لوگ گھروں تک محدود ہیں ۔ یومیہ اجرت پر کما کر کھانے والے ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں حکومتی اور انتظامی سطح پر کوئی امداد نہیں دی جا رہی صرف من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور بنائی گئی کمیٹیوِں کی جانب سے سیاسی بنیادو پر من پسند افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔ فوری طور پر مستحق افراد کے گھروں میں راشن پہنچایا جائے۔