• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون شریف: سابق وزیر اعلی سندھ سید عبدﷲ شاہ کی 13ویں برسی

سیہون شریف(نامہ نگار) سابق وزیر اعلی سندھ سید عبداللہ شاہ کو بچھڑے 13 سال بیت گئے ۔سید عبداللہ شاہ کی 13ویں برسی پر انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی سید عبداللہ شاہ کی برسی پر ہر سال واہڑ میں ایک بڑا تعزیتی جلسہ منعقد ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کے باعث واہڑ میں برسی کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ،برسی کی تقریبات میں ہر سال وزیراعلی سندھ سمیت اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور صوبائی وزراء شریک ہوتے ہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ بھی اپنے والد کی برسی میں کورونا وائرس کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے۔

تازہ ترین