وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں منظور شدہ خالی آسامیوں پر 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دید ی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں مالی برس 5ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی ہوگی،جبکہ 5 ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی سال بھرتی کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اور ہم پولیس کی نفری میں کمی کو دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پنجاب پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے،پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتی ہے۔