کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی دوستی ہو جائے کی اگر نریندر مودی کے بجائے سابق بھارتی کرکٹر سدھو بھارتی وزیراعظم بن جائیں۔انور مقصود اپنے صاحبزادے اور گلوکار بلال مقصود کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو ہوئے اور اپنے چاہنے والوں کے سوالات کے جوابات اپنے مخصوص طنز و مزاح کے انداز میں دیئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی سے متعلق سوال پر انور مقصود نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہو جائے گی اگر مودی کے بجائے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھارتی وزیراعظم بن جائے تو دونوں ممالک کے درمیان دوستی ہو جائے گی اور مجھے لگ رہا ہے وہ جلد ہی بن جائیں گے۔