عمرکوٹ کی تحصیل کھوکھراپار کے جنگل میں آگ لگنے سے متعدد مکانات جل گئے، متاثرہ گھروں میں موجود اناج اور دیگر سامان بھی خاکستر ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل کھوکھراپار کے جنگلات میں آگ لگنے سے گاؤں لپلو، سوموں سماں، ران کدھر، جمعوں جوتر کے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 کلو میٹر علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے، متاثرہ دیہات میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔