• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپریشن میں کمی کیلئے کتنے قدم چلنا چاہیے؟ سائنسدانوں نے پتہ لگالیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سائنسدانوں نے پہلی بار یہ پتہ لگایا ہے کہ ڈپریشن (مایوسی، ناامیدی اور اداسی) کے خطرات کو کم کرنے کےلیے  ایک شخص کو روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے۔

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سائنسدانوں نے بالکل درست تعداد میں پیدل قدموں کی تعداد کا بھی تعین کیا ہے۔

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ قدم چلنے کا بہتر ذہنی صحت سے تعلق ہے، اس تحقیق میں 33 الگ مطالعات کا جائزہ بھی لیا گیا جس میں ایک لاکھ بالغوں نے فٹنس ٹریکرز کا استعمال کیا۔

اس سائنسی تجزیہ میں یہ دلچسپ امر بھی سامنے آیا کہ 10 ہزار قدموں کا بہت زیادہ سمجھا جانے والا ہدف حد سے زیادہ ہو سکتا ہے، کم ازکم اس وقت جبکہ یہ موڈ کی بہتری کےلیے کیا گیا ہو۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاما نیٹ ورک اوپن میں چھپنے والے اس ریویو میں محققین نے کوشش کی ہے کہ روزانہ پیدل چلنے کے کردار کے محفوظ طریقے کار کا تعین کیا جاسکے تاکہ ڈپریشن کم ہوسکے۔ 

سائنسی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ زیادہ پیدل چلنے کا دل کی صحت اور طویل العمری سے تعلق ہے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق 5 ہزار قدم سے کم پیدل چلنے سے ڈپریشن کے بڑھنے کا امکان ہوتا ہے جبکہ وہ لوگ جو ساڑھے سات ہزار قدم روزانہ پیدل چلتے ہیں ان میں ڈپریشن کی کمی 42 فیصد تک ہوجاتی ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید