• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: برگر پیٹیز کی 100 سال پرانے گھی میں تیاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست ٹینسی کے شہر میمفس میں ڈائرز برگرز کافی مشہور ہے، یہ ریسٹورنٹ اپنے ہاں گوشت کے پیٹیز 100 سال سے زیادہ پرانے گھی یا چکنائی میں فرائی کرتا ہے۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ نے دعویٰ کیا کہ اس کے برگرز کی لذت اور ذائقے کا راز اسی میں پنہاں ہے۔   

ایلمر ڈی او سی ڈائر نے اپنے مشہور برگر جوائنٹ کی میمفس میں 1912 میں بنیاد رکھی، ریسٹورنٹ نے اپنے پیٹیز کی لذت اور ناقابل مزاحمت ذائقے کی وجہ کچھ ملی جلی سیکرٹ کو قرار دیا۔ 

انکے اس دعوے نے کام کیا اور لوگ برگرز کو بہت پسند کرتے ہیں، لیکن ایسا اسوقت تک نہیں ہوا تھا جب ایک رات انکا باورچی تلنے والے برتن میں موجود تیل کو تبدیل کرنا بھول گیا اور پرانے تیل میں برگرز تیار کیے۔

ریسٹورنٹ کے موجودہ مالک کینڈل رابرٹسن کے دعوے کے مطابق اگلے دن کوئی شخص ریسٹورنٹ پر آیا اور کہا آپکا برگر بہترین تھا اور اس سے قبل میں نے اتنا مزیدار برگر کبھی نہیں کھایا۔ 

انھوں نے کہا اس کے بعد سے ہمارے ہاں وہ چکنائی تبدیل نہیں کی گئی اور آج سو سال بعد بھی تمام برگرز اسی اوریجنل گریس میں تیار کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ریسورنٹ ایک صدی سے زیادہ عرصے سے مشہور ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید