سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ میں حزب اللّٰہ پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ پر پابندی کے حق میں 126اور مخالفت میں 20 ووٹ پڑے۔
سوئس پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے حماس پر پابندی کی منظوری بھی دی تھی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس نے جاسوسی کرتے ہوئے ان کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے غیر قانونی عمل کیا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
پولیس نے ایک خاتون کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے، تاہم اس کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔
روس کی پارلیمنٹ میں طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے نکالنے کا بل منظور کر لیا گیا، روسی پارلیمان کے فیصلے کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگی ہوئی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی۔
روس کے تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دونوں افراد ایک الیکٹرک اسکوٹر میں نصب بم پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔
یورپی پارلیمنٹ نے 2025 کیلئے 12 مختلف سیاسی جماعتوں کو فنڈز جاری کر دیئے، یہ فنڈز ہر سال سیاسی جماعت کو پارلیمنٹ میں اس کی موجودگی کے تناسب سے جاری کیے جاتے ہیں۔
روسی فوج کے جنرل آئیگور کریلوف روسی جوہری ہتھیاروں کی دفاعی فورس کے سربراہ تھے، حکام کے مطابق بم الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کیا گیا تھا۔
عرفان شریف کے وکیل بیرسٹر نعیم میاں نے جج سے عرفان شریف کو 15 برس کی سزا دینے کی تجویز پیش کردی۔
بھارتی شہر اندور کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے جو کوئی بھی گداگروں کو بھیک دیتا نظر آئے گا اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔
بھارت میں کانگریس پارٹی کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے حکمراں جماعت بی جے پی کی تنقید کا جواب دے دیا۔
جزیرہ وانواتو کے قریب 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بہت اچھی گفتگو ہوئی جو ہو رہا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن کے اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر اور ایک طالب علم ہلاک اور 6 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔
یورپین کونسل نے روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یورپین یونین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا 15واں پیکیج ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی بینکنگ گروپ نے امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہا ہے۔